نئی دہلی،2جون(ایجنسی) ہریانہ کے روہتک میں آج درمیانہ شدت کے دو زلزلے آئے جھٹکے دہلی سمیت شمالی ہندوستان کے دیگر حصوں میں محسوس کئے گئے. محکمہ موسمیات کے تحت آنے والے زلزلے سائنس سینٹر نے بتایا کہ پہلے زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.0 تھی اور زلزلے کا مرکز ہریانہ کے روہتک ضلع میں تھا.
18px; text-align: start;">جمعہ کی صبح 4 بجکر 25 منٹ پر آئے اس زلزلے کا مرکز زمین سے 22 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا. زلزلے کا دوسرا جھٹکا 3.2 شدت کا تھا اور یہ صبح 8 بج کر 13 منٹ پر محسوس کیا گیا. اس زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر اندر تھا. ابھی تک کسی طرح کے جان و مال کے نقصان کی خبر نہیں ملی ہے.
زلزلے کے جھٹکے لگنے پر جاگے لوگوں میں دہشت کا ماحول بنا رہا.